جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم 11 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6025 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر01 پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا
Is se pehly k ragisterd h unhy imtehani fees k elawa izafi charges 3000 pay krna hoga.
0 Comments